پاکستان سے لوڈشیڈنگ کانام ونشان ختم کردیں گے، نوازشریف

جمعہ 28 فروری 2014 17:58

پاکستان سے لوڈشیڈنگ کانام ونشان ختم کردیں گے، نوازشریف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا نام و نشان ختم کردیں گے،ترقی یافتہ قوموں کی ترقی میں 80فیصد نوجوانوں کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے یوتھ اسکیم کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونی والے نوجوان کو بینک خود آگاہ کریں گے، ماضی کی حکومتوں نے کام کیا ہوتا تو لوڈشیڈنگ 2سے 3سال میں ختم ہو جاتی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی تا لاہور موٹر وے جلد بننا شروع ہوجائے گا، کراچی سے لاہور تک موٹر وے پر کام فوری طور پر شروع کیا جائے گا، کراچی کی رونقیں بحال کریں گے، بے روزگاری، غربت اور جہالت اس ملک سے بھاگے گی۔