اسلام آباداوراس کے گرد و نواح میں ہلکی بوندا باندی

جمعہ 28 فروری 2014 17:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) اسلام آباد شہر اور اس کے گرد و نواح میں ہلکی بوندا باندی ہوئی ہے۔ محکمہٴ موسمیات کے مطابق مارچ میں سرما کی مزید بارشوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مارچ میں ملک کے مختلف حصوں میں 3بار بارش کے 3سلسلے داخل ہونی کا امکان ہے۔ بارش کا سبب بننے والی ہوائیں اتوار کی شام سے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ اتوار اور پیر کو کوئٹہ، ژوب، قلات اور مکران میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ پیر اور منگل کو بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ پھیلنے کا امکان ہے۔