شعیب اخترکا دبئی کے اسپتال میں پتے کا آپریشن

جمعہ 28 فروری 2014 17:20

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) سابق فاسٹ بولر شعیب اخترکا دبئی کے اسپتال میں پتے کا آپریشن کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شعیب اختر کو پتے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور درد میں شدت کے باعث آپریشن کیا گیا،شعیب اختر کی طبیعت اب بہتر ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شعیب اخترکو آج اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔