پشاور، خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت قیام امن اور عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،پیرصابرشاہ

جمعہ 28 فروری 2014 17:08

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر پیرصابرشاہ‘صوبائی جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک ‘ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سردارمہتاب احمد خان عباسی اور دیگر رہنماؤں نے صوابی ڈاگئی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما اور سابق ضلعی چیف آرگنائزر ملک شاہ جہان خان کی رہائش گاہ پر دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی کارستانی اور قیام امن میں صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیاہے‘ یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں پیر صابر شاہ‘رحمت سلام خٹک ‘سردار مہتاب احمدخان عباسی اور دیگر رہنماؤں نے ملک شاہ جہان خان کی رہائش گاہ پر حملے کی مذمت کی اور کہاکہ ملک دشمن عناصر اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے لیگی رہنماؤں کو عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتے اورخیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت بھی قیام امن اور عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے‘انہوں نے صوبائی حکومت سے واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے اور کیفرکردار تک پہنچانے کامطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :