خیرپور‘ پیر جوگوٹھ میں فائرنگ ،2پولیس اہلکاروں سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد قتل
جمعہ 28 فروری 2014 16:55
خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) پیر جو گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہل کاروں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل جبکہ 3 افراد کو زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خیر پور کے علاقے پیرجو گوٹھ کی کچی آبادی میں نا معلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار امین چانڈیو کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی امین چانڈیو، اویس چانڈیو، بلاول چانڈیو، حاجی چانڈیو اور امین چانڈیو موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 خواتین اور 2 بچے زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر پیر جو گوٹھ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مسلح افراد کا تعاقب کیا۔ اس دوران مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے دو اہل کار زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک اہل کار دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو خیرپور کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ امین چانڈیو جیکب آباد میں تعینات تھا اور چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.