کراچی کے علاقے ناظم آباد میں مسجد کے باہر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

جمعہ 28 فروری 2014 15:54

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں مسجد کے باہر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) ناظم آباد میں گول مارکیٹ کے قریب مسجد کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گول مارکیٹ کے قریب مسجد سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جب نمازی باہر نکلنا شروع ہوئے تو نامعلوم دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت حامد اور خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ حملہ آور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے باقاعدہ ریکی کرنے کے بعد انہیں نشانہ بنایا۔فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہےاور واقعے کے بعد سیاسی جماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئی جہاں مقتولین کو بروقت طبی امداد نہ دینے پر ایمرجنسی میں ہنگامہ آرائی بھی کی گئی، ڈاکٹرز کے مطابق زخمی شخص کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے واقعہ کے بعد ناظم آباد کے مختلف علاقوں گول مارکیٹ، پاپوش نگر اور بڑا میدان میں دکانیں اور کاربار بند ہوگیا جب کہ سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :