دفاعی پالیسی بنانا حکومتوں کا اختیار ہے عدالت کا نہیں‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
جمعہ 28 فروری 2014 15:00
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے طالبان کیخلاف آپریشن روکنے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ دفاعی پالیسی بنانا حکومتوں کا اختیار ہے عدالت کا نہیں۔
(جاری ہے)
جمعہ کے روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ کاشف سلمانی نے موقف اختیار کیا کہ بظاہر حکومت اور طالبان میں مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور حکومت نے ممکنہ آپریشن شروع کر دیا ہے اس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہو گالہٰذا اسے روکنے کے احکاما ت جاری کئے جائیں ۔
چیف جسٹس نے درخواست گزار سے کہا کہ پہلے آپ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار کو دو سوالوں کے جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے پہلے سوال میں کہا کہ یہ بتایا جائے کہ اگر ملک میں خانہ جنگی یا سول وار ہو تو عدالت کا دائرہ کار کیا ہے؟ اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کا حکومت کو کیا فائدہ ہے اور کیا نقصان ہے ۔ چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی پالیسی بنانا حکومتوں کا اختیار ہے عدالت کا نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے 28 مارچ تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.