لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کیلئے 8ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی

جمعہ 28 فروری 2014 15:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کیلئے 8ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ، مذکورہ ناموں کی حتمی منظور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جوڈیشنل کمیشن کے اجلاس میں دی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں اس وقت ججز کی تعداد 44ہے اورمعزز عدالت میں 16ججز کی کمی ہے ۔

مارچ میں لاہور ہائیکورٹ کے مزید دو ججز جسٹس نجم الحسن اور جسٹس اعجاز احمد بھی ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ججز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے 8ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل فیصل زمان ، شاہ جمیل ایڈووکیٹ ، شہباز رضوی ایڈووکیٹ ، شمس مرزا ، ظفر خاکوانی ، شاہ خاور ، سکندر ذوالقرنین اور جمیز جوزف کے نام شامل ہیں ۔

اس حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت جوڈیشنل کمیشن کا اجلاس مارچ میں متوقع ہے جس میں ان 8ناموں کا جائزہ لینے کے بعد ان کی تعیناتی کی حتمی منظوری دینے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔مزید بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل کئے جانے بارے فیصلہ بھی کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :