اپلائیڈ فار اوربغیر نمبر پلیٹ297موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند،1853کو چالان ٹکٹ جاری

جمعہ 28 فروری 2014 14:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس اپلائیڈ 4 ،بغیر نمبر پلیٹ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور موٹر سائیکلوں پر درست اور واضح نمبر پلیٹس نہ لگانے والی موٹر سائیکلوں کیخلاف بھر پور کاروائی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران اب تک مجموعی طور پر 297موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند اور1853 موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ ساتھ کوئی بھی ٹریفک اہلکار ٹریفک قوانین سے بالا تر نہیں ہے۔ شہری دوران ڈرائیونگ گاڑی/موٹر سائیکل کے کاغذات اورڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے پنی موٹر سائیکلوں پر درست اورواضح نمبر پلیٹس لگائیں، موٹر سائیکل اور گاڑی پر لگائی جانے والی نمبر پلیٹ نمونہ کے مطابق ہو نی چاہیے۔