امریکہ کی اسپیشل آپریشنز کمانڈ نے افغانستان سے مکمل انخلا ء کو خطرناک قرار دیدیا

جمعہ 28 فروری 2014 14:57

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) امریکہ کی اسپیشل آپریشنز کمانڈ نے افغانستان سے مکمل انخلا ء کو خطرناک قرار دیدیاجبکہ اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ پاک افغان قبائلی علاقوں میں القاعدہ کا خطرہ موجود ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آبادآپریشن کی نگرانی کرنے والے امریکی کمانڈرایڈمرل ولیم میک ریون نے ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو اپنے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر افغانستان سے مکمل انخلا ء کیا جاتا ہے اور اسپیشل آپریشنز کمانڈ بھی وہاں سے نکل جاتی ہے تو خطرات سے نمٹنا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں کے ساتھ افغان صوبہ کنڑ اور نورستان میں القاعدہ کے دوبارہ پروان چڑھنے کا خطرہ ہے، تاہم انخلا ء سے متعلق امریکی صدر کے ہر فیصلے پر عمل درآمد کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ایبٹ آبادآپریشن کی نگرانی کرنے والے امریکی کمانڈرایڈمرل ولیم میک ریون نے کہا کہ پاکستان میں القاعدہ کی قیادت انتہائی کمزور ہوچکی ہے تاہم پاکستان کے قبائلی علاقوں اور افغانستان کے صوبوں کنڑ اور نورستان میں القاعدہ موجود ہے، اگر خصوصی کارروائیوں کے لیے کوئی دستہ نہ رکھا گیا تو القاعدہ دوبارہ فعال ہوسکتی ہے۔

اور افغانستان میں القاعدہ کے ممکنہ پھیلاو کو روکنا آسان نہیں ہوگا۔ایک سوال پر میک ریون نے کہا کہ پاکستانی قبائلی علاقوں میں بھی القاعدہ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :