اداکارہ میگھا کی طویل عرصے کے بعد شالیمار تھیٹر میں پرفارمنس

جمعہ 28 فروری 2014 14:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) اداکارہ میگھا نے طویل عرصے کے بعد شالیمار تھیٹر میں پرفارمنس شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ میگھا شالیمار تھیٹر میں نئے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ” پیار کمرشل ہے “ میں پرفارم کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ میں چند ماہ سے بیرون ملک میں تھی اسی وجہ سے سے شالیمار تھیٹر میں کام نہیں کر پائی اور اب واپس آنے کے بعد ڈراموں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام تھیٹروں میں کام کر چکی ہوں مگر الحمرا تھیٹر بھٹہ چوک پنجاب کے خوبصورت تھیٹروں میں سے ایک ہے جہاں پرفارم کرنے کا اپنا مزہ ہے ۔