دنیا بھر میں انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کل منایا جائے گا

جمعہ 28 فروری 2014 14:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) دنیا بھر میں انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے منایا جائے گا۔پاکستان میں سول ڈیفنس کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے وفاقی صوبائی اور ضلعی سطح پر مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس راولپنڈی مس سنجیدہ خانم نے بتایا کہ سال 2014 کی تھیم Civil Defence Cultue of Prevention for safer society کے تحت ہفتہ(آج) یکم مارچ سے شروع ہونے والی تقریبا ت پورا ہفتہ جاری رہیں گی۔

جس کے لئے ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس کنٹرولر و ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال کی ہدایات پر بھرپور تیاریاں کی گئیں ہیں ۔ سول ڈیفنس ویک تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی میں ایک اجلاس کے دوران مس سنجیدہ خانم نے کہا کہ سول ڈیفینس والنٹیئرز اور تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے اشتراک سے یکم مار چ کو کمیٹی چوک راولپنڈی میں سول ڈیفنس آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گا، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال میں سیمینار منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں سول ڈیفنس کی آگاہی کے لئے پمفلٹس تقسیم کے جائیں گے اور مختلف تقریبات منعقد ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ تاجروں کی تنظیموں اور ایوان صنعت و تجارت کے تعاون سے راولپنڈی میں سول ڈیفنس کی اہمیت کو اجاگرکرنے کے لئے مختلف سطح پر پروگرام منعقد ہوں گے۔ مس سنجیدہ خانم نے کہاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے مہلک و جان لیوا حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غفلت ،بے احتیاطی اور آتشزدیگی سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانا ت ہوچکے ہیں اور مستقبل میں ان نقصانات سے بچاو کے لئے ضروری ہے کہ ہم بروقت اور مناسب پیش بندی کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں انہوں نے کہاکہ ہفتہ سول ڈیفینس کے دوران مختلف تقریبات کے حوالے سے اس پیغام کو عام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :