مشرف کا معاملہ کسی ایک فرد کا نہیں پورے ادارے کا ہے،چودھری شجاعت

جمعہ 28 فروری 2014 14:29

مشرف کا معاملہ کسی ایک فرد کا نہیں پورے ادارے کا ہے،چودھری شجاعت

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف فوج کے سابق سپہ سالار ہیں ،غدار نہیں، انہیں آئین شکن کہا جائے۔

(جاری ہے)

کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشرف کے معاملے پر یو ٹرن نہیں بلکہ رائٹ ٹرن لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کے سپاہی کو کون بتائے گا کہ آرٹیکل 6 کیا ہے؟اگر فوج کے جرنیل پر غداری کا مقدمہ چلے گا تو سیاچن میں بیٹھا سپاہی سمجھے گا کہ اس کا جرنیل دشمن سے مل گیا ہے۔کراچی بد امنی کے سوال پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کا مسئلہ سیاسی طور پر ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔