جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے مدثر قیوم کو ایک سال قید کی سزا

جمعہ 28 فروری 2014 14:29

گوجرانوالا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا کو ایک سال قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

(جاری ہے)

گوجرانوالا کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار چوہدری نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا کو ایک سال قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ مدثر قیوم ناہرا 2008 کے عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم سابق ایم این اے رانا بلال اعجاز کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کی درخواست پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے 2010 میں انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :