شراب نوشی اور مجروں کے الزامات پر اسپیکراسمبلی نے جمشید دستی کو طلب کرلیا
جمعہ 28 فروری 2014 13:16
ویب ڈیسک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) اراکین اسمبلی پر پارلیمنٹ لاجز میں شراب نوشی اور لڑکیوں سے مجرے کروانے کے الزامات پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جمشید دستی کو خط لکھ کر طلب کرلیا۔
(جاری ہے)
قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو خط لکھتے ہوئے تمام الزامات کے ثبوت اور شواہد کے ساتھ پیر کے روز اپنے چیمبر میں طلب کرلیا تاکہ الزامات کے حقائق سامنے لائے جائیں اور جو بھی اس گھناؤنے فعل میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کیا جائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز اور ایم این اے ہاسٹلز میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ایک ماہ کی فوٹیج بھی طلب کرتے ہوئے پارلیمنٹ لاجز اور ایم این اے ہاسٹل کے ڈی ایس پی کو فوٹیج محفوظ کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔واضح رہے کہ جمشید دستی نے گزشتہ روز ایوان میں خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں شراب نوشی کی جاتی ہے اور لڑکیاں منگوا کر مجرے کرائے جاتے ہیں، جمشید دستی کا دعویٰ تھا کہ ان کے پاس اس بات کے ثبوت بھی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.