پاکستان، افغانستان اورنائیجیریا میں پولیو ٹیموں پرحملےغیرانسانی اوراسلام کےمنافی ہیں، او آئی سی

جمعہ 28 فروری 2014 12:20

پاکستان، افغانستان اورنائیجیریا میں پولیو ٹیموں پرحملےغیرانسانی ..

جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) تنظیم برائے اسلامی ممالک (او آئی سی) نے پاکستان افغانستان اور نائیجیریا میں انسداد پولیو مہم کیخلاف کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیو کو جائر اور شرعی قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم سے متعلق او آئی سی ہیڈ کوارٹر جدہ میں ہونے والے اجلاس میں اسلامک ایڈوائزری اکیڈمی، فقہ اکیڈمی، الاظہرالشریف اور اسلامی ترقیاتی بینک کےعلما نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ انسداد پولیو مہم جائز اور شرعی ہے، پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا میں انسداد پولیو ٹیموں پر حملے قابل مذمت، غیر انسانی اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔

اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کی وجہ سے پاکستان اور سومالیہ میں بچے سے متاثر ہو رہے ہیں، انسداد پولیو ٹیموں کے رضاکاروں اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے صرف 3 ممالک پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا میں پولیو کا وائرس پایا جاتا ہے جو کہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی پھیل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :