پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری نے جیکب آباد میں ہونے والے ٹرین بم دھماکے کے متاثرین میں چیک تقسیم کیے

جمعرات 27 فروری 2014 23:12

پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری نے جیکب آباد میں ہونے ..

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو ہاوٴس میں ٹھل، جیکب آباد میں ہونے والے ٹرین بم دھماکے کے متاثرین میں چیک تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کے رواں ماہ ٹھل کے مقام پر بم دھماکے میں ایک مسافر ٹرین کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد معصوم انسانی جانوں کا ضیاع جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے تھے جن میں بچے اور خواتین شامل تھیں۔ دہشت گردی کے اس واقعہ کے نتیجے میں اپنے عزیزوں و پیاروں کے لواحقین اور زخمیوں میں چیک کی تقسیم کے دوران پارٹی سرپرست اعلی کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور اور صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی بھی موجود تھے۔