جاوید میانداد کا استعفیٰ منظور ،ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ بھی ختم کر دیا گیا ،پی سی بی کے آئین پر نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ کے دو ریٹائرڈ جج صاحبان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ،بگ تھری کے معاملے پر کرکٹ اور ملک کے مفاد میں فیصلہ کرینگے،مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد سبحان احمد کی پریس بریفنگ
جمعرات 27 فروری 2014 22:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے جاوید میانداد کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ بھی ختم کر دیا ،پی سی بی کے آئین پر نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ کے دو ریٹائرڈ جج صاحبان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو ڈرافٹ کی تیاری کریگی جبکہ پی سی بی کے قانونی مشیر کمیٹی کی معاونت کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کیا ۔ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف معاملات زیر بحث آئے ۔سبحان احمد نے بتایا کہ اجلاس میں آئی سی سی کے فیوچر کمرشل رائٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور اس پر وہ پوزیشن لی جائے گی جو پاکستان کرکٹ اور پاکستان کے مفاد میں ہوگا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.