معاشی حب کراچی کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہورہی ہے، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی

جمعرات 27 فروری 2014 22:23

معاشی حب کراچی کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہورہی ہے، چیف جسٹس تصدق حسین ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری۔2014ء) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حب کراچی کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جبکہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کا قبضہ ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ 2 سال کے دوران 2 ہزار افراد کو قتل کیا گیا جبکہ شہر میں شیعہ سنی فسادات کو ہوا دی جارہی ہے، امید ہے ماضی کی طرح کراچی میں ایک مرتبہ پھر امن بحال ہوگا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کا قبضہ ہوچکا ہے، مختلف مافیاز قیام امن میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں تاہم سپریم کورٹ کراچی سمیت ملک بھر میں قانون کی بالادستی کیلئے پرعزم اور کوشاں ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے مزید کہا کہ سندھ میں جلد امن قائم ہوگا اور کوئی جواز بنا کر کسی کو دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ہمارا ملک امن کا گہوارہ ہے اور جلد حالات پر قابو پالیں گے۔