میں نہیں وزیر داخلہ چوہدری نثار ابہام کا شکار ہیں‘ سید خورشید شاہ،میری باتوں کی تو وزیر اعظم نے بھی تائید کی ہے،قومی اسمبلی میں مسودے پر بات کرینگے‘ اپوزیشن لیڈر

جمعرات 27 فروری 2014 20:33

میں نہیں وزیر داخلہ چوہدری نثار ابہام کا شکار ہیں‘ سید خورشید شاہ،میری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں نہیں وزیر داخلہ چوہدری نثار ابہام کا شکار ہیں، میری باتوں کی تو وزیر اعظم نے بھی تائید کی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ میں نہیں چوہدری نثار ابہام کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار میڈیا میں بیان دینے کی بجائے اسمبلی فلور پر بات کرتے۔

میں نے چوہدری نثار کی طرف سے پیش کی گئی قومی سلامتی پالیسی میں کنفیوژن کی بات کی تھی جس کی وزیر اعظم نے بھی تائید کی اور کنفیوژن دور کرنے کے لئے مل بیٹھنے کو کہا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ مل گیا ہے ، پالیسی کا سیکریٹ حصہ چھوڑ کر باقی دو پر تبصرہ کریں گے۔