جمشید دستی کے ایوان میں بیان پر کھلبلی مچ گئی،جمشید دستی نے جو کچھ کہا وہ سچ ہے، نبیل گبول کی تائید

جمعرات 27 فروری 2014 19:59

جمشید دستی کے ایوان میں بیان پر کھلبلی مچ گئی،جمشید دستی نے جو کچھ کہا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے ایوان میں بیان پر کھلبلی مچ گئی،ایم کیو ایم کے نبیل گبول نے کہا ہے کہ جمشید دستی نے جو کچھ کہا وہ سچ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے نبیل گبول نے جمشید دستی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جو کچھ کہا درست ہے، پارلیمنٹ لاجز میں غلط حرکات بند ہونی چاہئیں۔

(جاری ہے)

سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں اگر جمشید دستی کو کچھ معلوم تھا تو 5 سال سے کیوں خاموش رہے، انہیں فلور آف دی ہاؤس ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا ۔پیپلزپارٹی ہی کے سعید غنی کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی پارلیمنٹ لاجز میں 2 سال سے رہائش پذیر ہے، انہوں نے ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی۔(ن) لیگ کی تہمینہ دولتانہ نے بھی جمشید دستی کے بیان سے اتفاق نہیں کیا۔ ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ جمشید دستی نے بہت بڑا دعویٰ کیا ہے انہیں ثبوتوں کے ساتھ ثابت کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :