سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس انڈسٹری کے فروغ کیلئے روڈ میپ کا اعلان کردیا

جمعرات 27 فروری 2014 19:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس انڈسٹری کے فروغ کے لئے روڈ میپ کا اعلان کردیا ہے۔ روڈ میپ کا کا مقصد انشورنس کمپنیو ں کی استعداد کار کو بڑھانا اور ان کے مالی معاملات میں شفافیت لانا اور کم آمدن طبقے کو بھی انشورنس کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ انشورنس انڈسٹری میں اصلاحات کا پروگرام ایک کمیٹی نے ترتیب دیا ہے جس میں مختلف شراکت داروں کے نمائندے شامل تھے ۔

کمیٹی نے اپنی سفارشات ایس ای سی پی کو کتابی شکل میں پیش کی ہیں جن کو عوام الناس کے جائزے کے لیے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب جاری کردیا ہے۔ کمیٹی کی سفارشات میں کم آمدن طبقے کو طبقے کو انشورنس کوریج دینے کے لئے خاص طور پر ذکر ہے جو عام طور پر انشورنس کی کوریج سے محروم رہتا ہے اور دہشت گردی کے واقعات اور قدرتی آفات سے متاثر ہونے کی صورت میں حکومتی یا بیرونی مدد پر انحصار کرتاہے۔

(جاری ہے)

ایسے افراد مطلوبہ رقم یا وسائل نہ ہونے کے سبب اپنے معمولات زندگی ‘ کاروبار کی بحالی سے محروم رہتے ہیں۔ مجوزہ انشورنس ریگولیشن کے تحت مجاز انشورنس کمپنیاں کم آمدن طبقے کو سہولت پہنچانے کے لئے سستی بیمہ پالیسیاں متعارف کرانے کی پابند ہو ں گی۔محمد آصف عارف‘ کمشنر انشورنس‘ ایس ای سی پی‘ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دنیا میں بدلتے ہوئے رجعانات انشورنس قوانین میں تبدیلی کے متقاضی ہیں ۔ موجودہ رپورٹ کے جاری ہونے سے انشورنس انڈسٹری کو بین الاقوامی معیارتک لے جانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :