کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل ،سرمایہ کاری مالیت میں7ارب96کروڑ روپے سے زائد کی کمی،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس21.57پوائنٹس کمی سے 25478.93پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 27 فروری 2014 19:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات اتار چڑھاوٴ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 25500کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں7ارب96کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت6.20فیصد کم جبکہ64.53فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

پرافٹ ٹیکنگ اور فروخت کے دباوٴکے باعث کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 25386.02پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،سیمنٹ اورآئل سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 25615پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

تاہم ملک میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس21.57پوائنٹس کمی سے 25478.93پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے115کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ242کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ18ں کے حصص میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں7ارب 96کروڑ 61لاکھ 95ہزار83روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر62کھرب31ارب 84کروڑ60لاکھ 18ہزار 679روپے ہوگئی ۔جمعرات کو کاروباری سرگرمیاں16کروڑ 50لاکھ 85ہزار 60شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں1کروڑ9لاکھ 19 ہزار690شیئرز کم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت312.55روپے اضافے 9625.00روپے،پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 36.33روپے اضافے 762.93روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 201.43روپے کمی سے 4352.87روپے جبکہ آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت63.53روپے کمی سے 1207.64روپے پر بند ہوئی ۔

جمعرات کو ٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں2کروڑ30لاکھ 57ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 89پیسے اضافے سے14.15روپے اور بینک آف پنجاب کی رائٹ حصص کی سرگرمیاں کی سرگرمیاں2کروڑ9لاکھ 20ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 15پیسے کمی سے30پیسے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 23.21پوائنٹس کمی 18573.10پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس76.80پوائنٹس کمی سے 42311.50جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24.44پوائنٹس اضافے 19120.39پوائنٹس پر بند ہوا ۔