ڈی پی او خضدار کی گاڑی نے اوتھل میں موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا،،12سالہ بچی سمیت دوافراد جاں بحق،خاتون زخمی،پولیس نے ڈارائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 27 فروری 2014 19:46

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) ڈی پی او خضدار کی گاڑی نے اوتھل میں موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا ،12سالہ بچی سمیت دوافراد جاں بحق،خاتون شدیدزخمی ،تشویشناک حالت میں کراچی منتقل،پولیس نے ڈارائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خضدار کی گاڑی کراچی سے خضدار جارہی تھی کہ لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل کے قریب پیرسوائی گولائی کے مقام پر ایک موٹرسائیکل پر سوار تین افراد کو کچل ڈالاجس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 12سالہ بچی بخت نامہ بنت محمد حسن اور صدوزئی ولد جانباز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون مانہ بنت نذرشاہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل لایا گیاجہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کراچی ریفر کردیا گیا پولیس نے ڈی پی او خضدار کے ڈارئیور محمد علی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ ڈی پی او خضدار کا تبادلہ ہوگیا ہے جس کو کراچی میں چھوڑ کر گاڑی دوبارہ خضدار جارہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا۔

متعلقہ عنوان :