الیکشن ٹریبونل میں نادرا نے پی ایس 32 سے متعلق ووٹوں پر انگوٹھوں کئے نشانات سے متعلق رپورٹ جمع کرادی،رپورٹ میں دس ہزار سے زائد ووٹ جعلی جبکہ 28ہزار ووٹ درست قرار دیئے گئے ہیں

جمعرات 27 فروری 2014 19:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) الیکشن ٹریبونل میں نادرا نے پی ایس 32 سے متعلق ووٹوں پر انگوٹھوں کئے نشانات سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ۔رپورٹ میں دس ہزار سے زائد ووٹ جعلی جبکہ 28ہزار ووٹ درست قرار دیئے گئے ہیں الیکشن ٹریبونل کراچی میں نادرا نے پی ایس 32 سے متعلق انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کی رپورٹ جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ٹریبونل نے 61 ہزار 307 ووٹ تصدیق کے لئے بھجوائے تھے۔

10 ہزار 239 ووٹ انگوٹھوں کے نشانات نہ ہونے کے باعث جعلی قرارپائے۔نادرا نے 28 ہزار 295 ووٹ درست قرار دیئے جبکہ 22 ہزار 525 ووٹ نا قابل تصدیق قرار دے دیئے الیکشن ٹریبونل میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی منظور وسان کے خلاف شاہنواز ٹالپور نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔نادرا کی رپورٹ پر الیکشن ٹریبونل نے فریقین کو یک مارچ تک اعتراض داخل کرنے کاحکم دے دیاہے۔

متعلقہ عنوان :