پاک فضائیہ دیے گئے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی تیاری کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے،ائیر چیف ، پاک فضائیہ کے سپر وائزرز اور فیلڈ کمانڈرز میں مکمل ہم آہنگی ہے،طاہر رفیق

جمعرات 27 فروری 2014 19:04

پاک  فضائیہ دیے گئے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی تیاری کو برقرار رکھنے پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء)پاک فضائیہ جنگی تیاری کو برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور اپنے دئیے گئے مشن کی تکمیل کیلئے اپنے اثاثہ جات کے تحفظ اور وسائل کے صحیح استعمال پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے"یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سالانہ سیفٹی ریویو 2013 کے انعقاد کے موقع پر کہی جو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اس تقریب کی صدارت پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کی جس میں پرنسپل سٹاف آفیسرز ، ریجنل کمانڈرز اور تمام ائیر بیسز کے کمانڈرز نے شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا، ” پاک فضائیہ کے سپر وائزرز اور فیلڈ کمانڈرز میں مکمل ہم آہنگی ہے ۔ ہم بہترین تربیت پر فخر محسوس کرتے ہیں جو کہ شروع سے پاک فضائیہ کا طرئہ امتیاز رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمہ وقت تربیت کے مراحل سے گزر رہی ہے۔ سالانہ سیفٹی ریویو ، آپریشنل تیاریوں کو چانچنے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہوتا ہے اس فورم کے ذریعے فلائٹ کے سٹینڈرز کو جانچنے اورگراوٴنڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ اس سال مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کی رحیم خان انٹر بیس فلائٹ سیفٹی ٹرا فی پی اے ایف اکیڈمی ، رسالپور نے حاصل کی۔