واہگہ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بلا تعطل تجارت بحال ہو گئی

جمعرات 27 فروری 2014 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) واہگہ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بلا تعطل تجارت بحال ہو گئی ،دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان اب یومیہ 24 گھنٹے تجارت جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے غیر ملکی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں نے بلا تعطل تجارت کی حال ہی میں دی گئی تجویز کو منظور کر لیا ہے ۔واہگہ اٹاری بارڈر پر بلا تعطل تجارت عمل شروع ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔ٹرک ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ دن رات تجارتی عمل بحال ہونے سے آمدن میں اضافے کے ساتھ مزدوروں کا روزگار بھی بڑھے گا ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سالانہ تجارت کا حجم 2.2 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

متعلقہ عنوان :