ایل پی جی کی قیمت میں پندرہ روپے فی کلو کمی

جمعرات 27 فروری 2014 17:50

ایل پی جی کی قیمت میں پندرہ روپے فی کلو کمی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) ایل پی جی کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک سو اسی اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں سات سو بیس روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں پندرہ ہزار فی ٹن کمی ہوئی ہے جس کے بعد مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں پندرہ روپے فی کلو کمی کی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، سیالکوٹ اور دیگر بڑے شہروں میں قیمت سو روپے فی کلو جبکہ پہاڑی علاقوں میں قیمت ایک سو بیس روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ انہوں نے قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :