میں نہیں وزیر داخلہ چودھری نثار ابہام کا شکار ہیں، خورشید شاہ

جمعرات 27 فروری 2014 17:50

میں نہیں وزیر داخلہ چودھری نثار ابہام کا شکار ہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں نہیں وزیر داخلہ چودھری نثار ابہام کا شکار ہیں، میری باتوں کو تو وزیر اعظم نے بھی تائید کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ میں نہیں چودھری نثار ابہام کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

چودھری نثار میڈیا میں بیان دینے کی بجائے اسمبلی فلور پر بات کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے چودھری نثار کی طرف سے پیش کی گئی قومی سلامتی پالیسی میں کنفیوژن کی بات کی تھی جس کی وزیر اعظم نے بھی تائید کی اور کنفیوژن دور کرنے کے لئے مل بیٹھنے کو کہا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ آج ہی ملا ہے، پالیسی کا سیکریٹ حصہ چھوڑ کر باقی دو پر تبصرہ کریں گے۔