علامہ تقی ہادی نقوی کے قتل کی ذمہ داری جند اللہ نے قبول کرلی

جمعرات 27 فروری 2014 17:19

علامہ تقی ہادی نقوی کے قتل کی ذمہ داری جند اللہ نے قبول کرلی

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) بین الاقوامی شدت پسند تنظیم جند اللہ نے علامہ تقی ہادی نقوی کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی۔

(جاری ہے)

نا معلوم مقام سے جند اللہ کے سینئر کمانڈر اور ترجمان احمد مرو ت نے نا معلوم مقام سے اردوپوائنٹ کو ٹیلی فون پر بتایا کہ اہل تشیع مسلمانوں کے دشمن ہیں اور ہمارے نشانے پر ہیں ہم اہل تشیع کو پہلے بھی نشاہ بناتے رہے اور اب بھی نشانہ بنائیں گے حکومت وزیرستان کے بیگناہ شہریوں کو شہید کرنے سے پہلے یہ بھی سوچ لے کہ وفاقی وزیر داخلہ سمیت تمام وزراء ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ شہباز شریف، امیر مقام، ان سب کیلئے ہم نے خودکش بمبار بھجوا دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :