شامی باغیوں کیلئے اسلحہ فراہم کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ

جمعرات 27 فروری 2014 16:51

شامی باغیوں کیلئے اسلحہ فراہم کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان شام میں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں ہے۔ ترجمان تسنیم اسلم کہتی ہیں کہ اگر پاکستان نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ کیا تو امید کرتے ہیں کہ افغانستان دہشت گردوں کو پناہ نہیں دے گا۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے شامی باغیوں کیلئے اسلحہ فراہم کرنے کی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں۔

پاکستان بین الاقوامی مروجہ قوانین کے مطابق ہی اسلحہ فروخت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان شام کی سرحدی حدود اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور وہاں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں ہے۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ تسنیم اسلم نے بتایا کہ بھارتی جیلوں میں اس وقت تقریبا 500 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستانی شہری شوکت علی کی بھارتی جیل میں ہلاکت کو خودکشی قرار دیا گیا، کہا گیا کہ اس کا دماغی توازن درست نہیں تھا، بھارت بتائے کہ دماغی مریض کو جیل میں رکھا ہی کیوں گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت سے شوکت علی کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :