چوتھی دو روزہ لائیوسٹاک، فشریز اورزرعی نمائش کا انعقاد یکم مارچ سے ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا

جمعرات 27 فروری 2014 16:21

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) چوتھی دو روزہ لائیوسٹاک، فشریز اورزرعی نمائش کا انعقاد یکم مارچ سے ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا، نمائش کا افتتاح وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کرینگے۔

(جاری ہے)

سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ میں صوبائی وزیرزراعت سردارعلی نواز خان مہر اور وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز جام خام شورو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نمائش میں 500 غیر ملکی مندوبین شرکت کرینگے۔ گزشتہ سال نمائش میں ایک ارب روپے کا کاروبار ہوا تھا رواں سال دو ارب روپے مالیت کے معاہدوں کی توقع کی جارہی ہے ۔نمائش میں عوام کو زراعت، غلہ بانی ، ماہی گیری اور پولٹری کے شعبے میں ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :