یکم مارچ سے پٹرول2روپے ،ڈیزل 50پیسے سستا ،مٹی کا تیل 10پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

جمعرات 27 فروری 2014 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) یکم مارچ سے پٹرول2روپے اور ڈیزل 50پیسے سستا جبکہ مٹی کا تیل 10پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم مارچ سے پیٹرول 2روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 50پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 50پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا اپنی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوائیگی جہاں سے اسے حتمی فیصلے کیلئے وزارت خزانہ بھیج دیاجائیگا۔