آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ،کراچی سے ملک بھر کو تیل کی فراہمی بند

جمعرات 27 فروری 2014 16:19

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث کراچی سے ملک بھر کو تیل کی فراہمی بند ہے ۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہڑتال سے کوئی فرق نہیں پڑیگا،پٹرول پمپس پر وافر ذخائر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد اکرم درانی نے کہا ہے کہ ہڑتال کے باعث شہر کے تمام تیل ڈپو پر کام بند ہے جس کے نتیجے میں کراچی سے ملک بھر کیلئے تیل کی فراہمی معطل ہے، انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی نے مطالبات منظوری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایسوسی ایشن کے آج ہونیوالے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، ادھر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ آئل ٹینکرز کی ہڑتال سے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی پر کوئی فرق نہیں پڑیگا، پیٹرول پمپس پر پانچ سے چھ روز کا ذخیرہ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :