پاک ترک سکول میں ثقافتی میلے اور مقابلہ کا اہتمام

جمعرات 27 فروری 2014 16:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء)پاک ترک سکول اسلام آباد کے تحت ثقافتی میلے اور تعلیمی مقابلہ کا احتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تین ترک اراکین پارلیمنٹ، اسلام آباد میں تعیانت غیر ملکی سفیروں ، اعلیٰ حکام اور بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے دو سو طلباء نے بارہ مختلف موضوعات پر ہونے والے مقابلہ میں شرکت کی جن میں سے کامیاب ہونے والے پچھتر طلباء و طالبات کوبین الاقوامی مقابلہ میں شرکت کیلئے ترکی بھیجا جائے گا۔

اس موقع پر ترک ممبران پارلیمنٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بھائیوں اور ترک عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ دونوں صدیوں پرانے مذہنی، ثقافتی اور تجارتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستان اور ترکی نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور ہمارا رشتہ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ترکی پاکستان میں معیاری تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے کی کوشش جاری رکھے گا۔