پارلیمنٹ لاجز میں مجروں کیلئے لڑکیاں، چرس اور شراب لائی جاتی ہے، جمشید دستی

جمعرات 27 فروری 2014 14:11

پارلیمنٹ لاجز میں مجروں کیلئے لڑکیاں، چرس اور شراب لائی جاتی ہے، جمشید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) رکن قومی اسمبلی جمیشد دستی نے الزام لگایا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں مجروں کے لڑکیاں ، چرس اور شراب لائی جاتی ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران جمشید دستی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی لاجز میں بےراہ روی عام ہے یہاں ہر وقت چرس کی بو آتی ہے، لاجز میں مجرے کے لئے لڑکیاں لائی جاتی ہیں اور ہر سال 4 سے 5 کروڑ کی شراب آتی ہے، ان کی جانب سے الزامات عائد کئے جانے پر چیئرپرسن نعیمہ کشور نے ان کا مائیک بند کرتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی معاملہ اسپیکر کے چیمبر میں آ کر بتائیں اور ثبوت دیں، جس پر جمشید دستی نے کہا کہ وہ اس کے ثبوت اسپیکر کو دیں گے تاہم اراکین پارلیمنٹ کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ عوام کے سامنے وہ لوگ آسکیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جمشید دستی کے ان الزامات کو میڈیا میں شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد پارلیمنٹ لاجز کے سیکیورٹی سسٹم کو فعال کیا، لاجز میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہیں اور گزشتہ ایک ماہ کی فوٹیج موجود ہے، جمشید دستی ثبوت دیں اگر ان کے الزامات درست نکلے تو چاہے ان کی اپنی جماعت کے ارکان ہی کیوں نہ ملوث ہوں، کارروائی ضرور کی جائے گی اور اگر یہ الزام جھوٹے نکلے تو جمشید دستی کی سزا کا فیصلہ ایوان کرے گا۔

متعلقہ عنوان :