حکومت کاملک میں 32نیو کلیئر پاور پلانٹس کی تنصیب کا منصوبہ

جمعرات 27 فروری 2014 14:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء)حکومت ملک میں 32نیو کلیئر پاور پلانٹس کی تنصیب کا منصوبہ بنارہی ہے جس سے ملک کو 40ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔ چیئر مین پاکستان اٹامک انرجی ایسوسی ایشن انصر پرویز کے مطابق حکومت ملک میں آٹھ مقامات پر ایٹمی پلانٹ لگائے گی جس سے 40ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی ۔

(جاری ہے)

ہر ایک سائٹ پر 11 سو میگا واٹ پیداواری صلاحیت کے 4پلانٹ نصب کیئے جائینگے تاہم مقامات کا تعین اب تک نہیں کیا جا سکا ہے ۔حکومتی منصوبے کے تحت 2پلانٹس کینپ 2اور کینپ 3کی کراچی میں تنصیب کی جائیگی جس پر 6?5ارب ڈالر یعنی 82فیصد سرمایہ کاری چین کریگا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی توانائی کی طلب پوری کرنے کیلئے غیر ملکی وسائل پر انحصار جلد از جلد کم کرکے ملکی وسائل کو استعمال کیا جانا ضروری ہے۔