جنوبی پنجاب میں صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پرخطیر رقوم فراہم کی جا رہی ہیں‘ راشدہ یعقوب شیخ

جمعرات 27 فروری 2014 14:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں کی طرح اب بھی طبی سہولیات کی بہتری پر خطیر وسائل صرف کرے گی، صوبے بھر میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ نئے ہسپتال قائم کئے گئے جو عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے ہسپتالوں کے قیام کے ساتھ ساتھ تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

عوام کو معیاری طبی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے کیلئے ان ہسپتالوں میں ادویات، ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پرخطیر رقوم فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :