ابھی تو پہلے آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنیوالے لاکھوں لوگ بے گھر ہیں ‘ سراج الحق

جمعرات 27 فروری 2014 14:03

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء)خیبر پختوانخواہ کے سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آپریشن اور اسکے بعد کی صورتحال کے حوالے سے صوبائی حکومت سے کوئی مشاورت نہیں کی ، ابھی تک پہلے آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے لاکھوں لوگ بے گھر ہیں جبکہ نئی صورتحال کے لئے بھی کوئی منصوبہ نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں خیبر پختوانخواہ کے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی میں ہمارا صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے لیکن ہمیں آن بورڈ نہیں لیا جاتا جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

حکومت کی حالیہ کارروائیوں کے باعث لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے حکومت بتائے ان لوگوں کے لئے کیا منصوبہ بندی کی گئی ہے یا ہمارے ساتھ اس حوالے سے کوئی مشاورت کی ہے۔