13ویں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس ہفتہ کو منعقدہ ہو گی

جمعرات 27 فروری 2014 13:57

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء)پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن ، بزم ِ قرشی پاکستان اور ماہنامہ قومی صحت کے زیر ِ اہتمام13 ویں میلاد ِ مصفی ﷺ کانفرنس کل ( ہفتہ ) کو صبح 10 بجے میوزیم آڈیٹوریم مال روڈ لاہور میں منعقد ہو گی جس کی صدارت پروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جسٹس (ر)نذیر احمد غازی ، ڈاکٹر امجد عقیل پرو وائس چانسلر قرشی یونیورسٹی اور پروفیسر راؤارتضی حسین اشرفی مہمان خصوصی ہونگے ۔