پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں ،جرمنی پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے ‘ میاں عرفان دولتانہ

جمعرات 27 فروری 2014 13:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے، پنجاب میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جرمن کا توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کرنے کا عندیہ خوش آئند ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور جرمنی پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے ۔

(جاری ہے)

جرمنی توانائی سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھا سکتا ہے۔ وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت بھی کوئلے، ہائیڈل، سولراور دیگر متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت قائد اعظم سولر پارک میں 100میگا واٹ سولر پاورکا منصوبہ خود لگا رہی ہے اور سولر پاور پلانٹ سے اسی سال بجلی کا حصول شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ جرمنی کو سولر توانائی میں مہارت حاصل ہے اور ہم جرمنی کے تجربے سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ جرمنی کے سرمایہ کار پنجاب میں کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں، مسلم لیگ ن کی حکومت جرمن کے سرمایے کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :