برطانیہ، نقاب پر پابندی کا بل، کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا

جمعرات 27 فروری 2014 13:27

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) برطانیہ میں نقاب پر پابندی کا بل، کل پارلیمنٹ میں پیش کیاجائے گا۔برطانیہ میں رکن پارلیمنٹ فلپ ہولوفون کی طرف سے پیش کیاجانیوالا یہ پرائیوٹ بل ہے۔

(جاری ہے)

اگرارکان کی اکثریت نے اس کے حق میں ووٹ دیاتویہ بل سلیکٹ کمیٹی کوبھیجا جائیگا۔تیسرے مرحلے میں بل تیسری مرتبہ واپس پارلیمنٹ میں آئے گااور باقاعدہ بحث ہوگی۔ نقاب پر پابندی کا یہ بل حتمی منظوری کے لیے ہاوس آف لارڈز بھیجا جائیگا۔ دوسری جانب بریڈ فورڈ کی کونسل آف مساجد نے تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے رکن پارلیمنٹ سے رابطہ کریں اور اس پر دباو ڈالیں کہ وہ اس بل کی مخالفت کرے۔

متعلقہ عنوان :