پاکستان میں ساوٴتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ کا انعقاد خطرے میں

جمعرات 27 فروری 2014 13:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) گرانٹ کی عدم دستیابی کے باعث لاہور میں ہونے والی ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ،پاکستان 20سال بعد کسی انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ساوٴتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 6مارچ سے لاہور میں ہونی ہے جس میں بھارت، پاکستان، بھوٹان،افغانستان،بنگلادیش،مالدیپ،نیپال کے تن سازایکشن میں ہوں گے، باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سہیل انور کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے وعدے کے مطابق 50لاکھ روپے کی گرانٹ اب تک جاری نہیں کی ہے اور چار روز بعد غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آنا ہے اگر گرانٹ نہ ملی تو فیڈریشن کو مجبوراً یہ چیمپئن شپ منسوخ کرنا پڑیگی۔

متعلقہ عنوان :