ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ

جمعرات 27 فروری 2014 12:38

ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ

ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) لونی کے پہاڑوں میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسیز نے ڈیرہ اسماعیل خان کو جنوبی وزیرستان سے ملانے والے لونی کے پہاڑی سلسلوں اور ملحقہ گھاٹیوں میں سرگرم دہشتگردوں کے 3 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں نے انہی علاقوں میں مستقل پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں اور وہ روایتی راستوں اور گھاٹیوں میں بارودی سرنگیں بچھا کے کئی افراد کی جان لے چکے ہیں۔صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب گن شپ ہیلی کاپٹرز نے دہشتگردوں کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنا کے انہیں مسمار کر دیا جبکہ گراونڈ فورسز بھی انہیں علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :