امریکی عدالت نے گوگل کو اسلام مخالف توہین آمیز فلم یوٹیوب سے ہٹانے کا حکم دے دیا
جمعرات 27 فروری 2014 11:44
امریکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) امریکی عدالت نے گوگل کو یوٹیوب سے اسلام مخالف توہین آمیز فلم ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق گوگل پر موجود اسلام مخالف فلم کیخلاف امریکی عدالت میں اداکارہ سنڈی لی گارسیا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، گارشیا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ فلم میں شامل کلپ انہوں نے کسی اور فلم کے لیے بنایا تھا اور اس میں ان کی آواز کو تبدیل کیا گیا جس کی وجہ سے انہیں جان کا خطرہ لاحق ہے۔
امریکی سرکٹ کورٹ نے سماعت کےدوران گوگل کی جانب سے متنازعہ مواد کو ہٹانے کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ مواد ہٹانے سے آزادی اظہار رائے کی نفی ہو گئی جو کہ امریکی آئین کی خلاف ورزی ہوگی تاہم کی سماعت کرنے والے تین میں سے 2 ججز نے کمپنی کے موقف کو خارج کرتے ہوئے اسے اسلام مخالف فلم ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔(جاری ہے)
گارسیا کی وکیل سرس آرمنتا نے عدالت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ عدالت کی جانب سے متنازعہ مود کو ہٹانے کاحکم ایک درست فیصلہ ہے ۔
واضح رہے کہ اسلام مخالف فلم ’انوسینس آف مسلم‘ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی تھی جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کروڑوں مسلمان سراپا احتجاج بنے، پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے امریکی اور یورپی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا، فلم کی یوٹیوب پر موجودگی اور کمپنی کی جانب سے اسے نہ ہٹائے جانے پر پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور سوڈان کی جانب سے پابندی بھی عائد کی گئی جو کہ اب تک برقرار ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.