بھارتی فوجی نے 5 ساتھیوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی

جمعرات 27 فروری 2014 11:44

سری نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) مقبوضہ جموں کشمیر کے شمالی ضلع گندربال میں بھارتی فوجی نے 5 ساتھیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خود بھی خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع گندربال کے علاقے مانس بل میں 13 راشٹریہ رائفل کے ایک فوجی نے کیمپ میں فائرنگ کر کے 5 ساتھیوں کو قتل کر دیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔بھارتی فوجی حکام نے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلی سطحی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :