کراچی،فائرنگ سے مدرسے کے مہتمم بیٹے سمیت جاں بحق،26 ملزمان گرفتار

جمعرات 27 فروری 2014 11:36

کراچی،فائرنگ سے مدرسے کے مہتمم بیٹے سمیت جاں بحق،26 ملزمان گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مدرسے کے مہتمم اور انکے بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق اور چار زخم ہو گئے ، مدرسے میں فائرنگ کے بعد سچل کے علاقے میں کشیدگی دکانیں بند ، ایسٹ زون پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں کاروائی کرتے ہوئے چھبیس ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ شہر قائد میں دہشت گردوں کی کاروائیاں جاری ہیں ٹارگٹ کلنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ گھروں کے چراغ بجھا رہا ہے۔

دہشت گردوں نےسچل گوٹھ میں محکمہ موسمیات کے نزدیک مدرسہ مطیع العلوم رحمانیہ سے متصل دکان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مدرسہ کے مہتمم مولانا قاری علی حسن اور انکا بیٹا مولانا منظور جاں بحق جبکہ مدرسہ کا باورچی علی گل زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور سڑک بلاک کر دی ، عینی شاہدین کے مطابق ملزم موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھا کر لئے ہیں۔نیو کراچی نمبر تین میں پکوان ہاوس کے قریب فائرنگ سے حماد رضا نامی تیس سالا نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ دوسری جانب ایسٹ زون پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو اشتہاریوں سمیت چھبیس ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :