سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ اور خصوصی کمیٹی مقررہ وقت میں رپورٹس تیار کرنے میں ناکام ، مزید مہلت طلب کرلی،قائمہ کمیٹی لاء اینڈ جسٹس کی قومی احتساب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترمیم کے مسودہ بل کی رپورٹ سینٹ میں جمعرات کو پیش کی جائیگی

بدھ 26 فروری 2014 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کی سالانہ اور رینجرز کو نوشہرہ میں بلامعاوضہ زمین فراہم کئے جانے بارے خصوصی کمیٹی کی رپورٹس تیار نہ ہو سکیں ، کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے مزید وقت طلب کر لیا ،کل سینٹ اجلاس میں قائمہ کمیٹی لاء این جسٹس کی قومی احتساب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترمیم کے مسودہ بل کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سینٹ کی وزارت داخلہ وانسداد منشیات کمیٹی کے چیئرمین طلحہ محمود نے کمیٹی کی سالانہ رپورٹ برائے سال 20012-13ء کی رپورٹ مقررہ وقت تک تیار نہ ہونے کی وجہ سے رواں سال جولائی تک رپورٹ تیار کرنے کا وقت طلب کر لیا ہے ۔ جبکہ نوشہرہ میں رینجرز کو بلامعاوضہ زمین کی فراہمی بارے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر افراسیاب خٹک نے بھی 30 جون 2014ء تک رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی مہلت کیلئے درخواست کی ہے ۔

قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیو ں کا ایوان میں مقررہ مدت میں رپورٹس پیش نہ کرنے پر عموما ایوان سے مہلت کی منظوری دے دی جاتی ہے۔ تاہم سینٹ کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں قائمہ کمیٹی لاء این جسٹس کی قومی احتساب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترمیم کے مسودہ بل کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :