پشاور، اساتذہ کی مراعات میں خاطر خواہ اضافہ کرینگے ،تمام جائزمطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، سراج الحق

بدھ 26 فروری 2014 22:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے خزانہ و نائب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اساتذہ کی مراعات میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے اور ان کے تمام جائزمطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔خیبر پختونخواکے ہر بچے کو تعلیم یافتہ بنانا اور جہالت کو ختم کرنا صوبائی حکومت کا اولین مقصد ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں صوبے کے تمام ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسران سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر سینئر وزیر نے کہا کہ موجودہ تعلیم دور جدید کے تقاضے پورے نہیں کرتی اسلام کی بنیادی تعلیمات کے ساتھ ساتھ فنی اور تکنیکی تعلیم بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔اساتذہ برادری حکومتی تعلیمی وژن کو پورا کرنے کیلئے اپنا کردار اداکرے۔تعلیمی اداروں میں اساتذہ نظم و ضبط اوراپنی حاضریاں یقینی بنانے کی کوشش کریں کیونکہ آئندہ اساتذہ کی ترقیاں انکی کارکردگی کی بنیاد پر ہی کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :