انڈر 19 ورلڈ کپ: ’پھنے خانوں کا ’B‘ ہی مارا گیا، فائنل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو گا

بدھ 26 فروری 2014 20:16

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2014ء) انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 80 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہو گا۔

(جاری ہے)

شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلین ٹیم 42.2 اوورز میں محض 150 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل یکم مارچ کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :